مومن آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 4 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ ساہائی عزیز کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر فقیر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں جبار عرف مایا، بادل ولد موسی، عبدالطیف اور احمد شامل ہیں۔
ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے مخلتف علاقوں میں منشیات کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 443 گرام فائین کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفتیش جاری ہے۔