سرجانی ٹاؤن میں سریہ چور گینگ سرگرم ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن میں زیر تعمیر عمارتوں سے اسلحے کے زور پر سریہ چوری کی واردات، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سریہ اور سامان چوری کر کے لے گئے، واقعہ کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
عمارت کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے ساتھ شہزور بھی لائے تھے، انہوں نے ہمارے بستر، سگریٹ اور کپڑے بھی نہیں چھوڑے۔