Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

شاہراہ فیصل پر تصادم، 5 موٹرسائیکلیں نذر آتش

مچھ کے مقام پر دہشت گردی میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے خلاف کراچی میں مجلس وحدت المسلمین اور اہلِ تشیع برادری نے 28 مقامات پر دھرنے دیے ہوئے ہیں جن کی وجہ سے شہریوں کو اپنے کام کاج پر پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

گلی کوچوں سے موٹر سائیکلوں پر نکلنے والے شہریوں اور مظاہرین میں تلخ کلامی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، اسی نوعیت کے ایک واقعہ کے بعد شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب مشتعل افراد نے 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق بدنظمی کے اس واقعہ کے بعد شہری موٹر سائیکلیں چھوڑ کر بھاگ نکلے، اس دوران نامعلوم افراد نے 5 موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی جن میں سے بعض کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔