Sunday, April 18, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

سندھ حکومت تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کوئی...

نوری آباد میں بارش، شہرقائد میں امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی کے مضافات میں بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹروے پرنوری آباد سے بارش ہورہی ہے ، موسمیات کا کہنا ہے کہ...

ایم پی اے کریم بخش گبول کا وفد کے ہمراہ دورہ جامعہ الدراسات

جامعہ الدراسات الاسلامیہ کراچی کے مدیر مفتی محمد یوسف کشمیری سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد دی۔ وفد میں عدنان قاسم، ربانی گبول، توقیر الحق، عمر حیات، رضوان سولنگی، جہانگیر حیدر اور وقاص ملک شامل تھے۔ حلقہ پی ایس 100 سے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا وژن رکھتے ہیں۔ ان شاءاللہ پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی محمد یوسف کشمیری اور ان کے ادارے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے تعلیمی، سماجی اور فلاحی کردار کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اس ادارے کا دینی علوم کے فروغ اور فلاح عامہ کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس جیسے ادارے ملک و قوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مفتی محمد یوسف کشمیری کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بطور رکن کمیٹی آپ اپنا کردار بہتر طور پر ادا کریں گے۔ کریم بخش گبول نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مختلف شعبہ جات اور ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کی سماجی و رفاہی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نگران احمد ندیم اور جامعہ کے انتظامی شعبے کے دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔