ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ادارے کے افسران سے ملازمین کی کالونیوں میں رہائش پذیر غیرقانونی افراد کے خلاف اب تک کی گئی کارروائی کی تحریری رپورٹ دو روز میں طلب کرلی ہے،جبکہ کالونیوں میں رہائش پذیر غیرقانونی افراد سے سرکاری مکانات خالی کرانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں،انہوں نے واٹربورڈ کے ایگزیکٹیوانجینئرز،ریذیڈنٹ انجینئرز اور کیمپ انچارجز کو ہدایات دی ہیں کہ فوری طورپراس ضمن میں معزز عدالت کے جاری احکامات پر ہر صورت من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے،ترجمان واٹربورڈ کے مطابقواٹربورڈ کے متعلقہ ایگزیکٹیوانجینئرز،ریذیڈنٹ انجینئرز اور کیمپ انچارجزکے منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ کی ہدایات ہیں کہ واٹربورڈ کے شہر اور مضافات میں موجوداراضی کو قبضہ مافیا سے بچانے کیلئے مربوط اقدامات کیئے جائیں،کالونیوں میں رہائش پذیر غیرقانونی افراد سے مکانات خالی کرائے جائیں،