جے یو آئی کے تحت 21 جنوری کو کراچی میں منعقد ہونے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں آج صوبائی جماعت نے جامعہ دارلعلوم کورنگی کراچی ، جامعہ حمادیہ شاہ فیصل کالونی ،جامعہ تراث ، جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن ودیگر بڑے جامعات کا دورہ کیا۔ جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، مولانا محمد غیاث، مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا امین اللہ ، مفتی بدالحق عثمانی، قاری فیض الرحمن عابد ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ راشد محمود سومرو نے مہتممین مدارس کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی جسے علمائے کرام نے قبول کیا ۔ انہوں نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یوآئی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل، عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔