پرایئویسی پالیسی کے اعلان کے چند روز میں کروڑوں صارفین کا دوسری ایپلی کیشن پر منتقل ہونے کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ گھبراگئی، واٹس ایپ کی جانب سے چند روز کے اندر اندر دوسری بار وضاحت سامنے آگئی، انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پرائیویسی پالیسی کا مطلب صارف اور اس کے اہل خانہ کی راز داری شیئر کرنا نہیں ہے بلکہ صرف کاروباری حضرات کے پیغامات کو مد نظر رکھ کر بنائی جارہی ہے جو مکمل طوریر بزنس مینز کےلئے ہوگی، صارفین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے