Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

کراچی کے امیر رضی حسینی کا تحریک لبیک سے اعلان لا تعلقی

تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے پرتشدد مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا...

حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن، رینجرز تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی، حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب میں رینجرز تعینات ہوگی، ذرائع کے مطابق حلقہ...

کراچی سمیت ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں اضافہ

کراچی سمیت ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آٹوموٹیو مینو فیکچررز کے مطابق جولائی تامارچ کاروں...

خاتون کالج پرنسپل کا ریجنل ڈائریکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام

گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی برائے خواتین کریم آباد کراچی کی پرنسپل نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر سید کمال مصطفیٰ قریشی پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایم ڈی ایس ٹیوٹا کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر نے خواتین کالج میں جا کر خاتون ٹیچر اور پرنسپل پر جنسی حملہ کیا، پرنسپل نے روتے ہوئے فون کیا اور سید کمال مصطفیٰ قریشی کے جنسی حملے کے بارے میں آگاہ کیا۔

ووکیشنل اتھارٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر آغا سہیل نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ ریجنل ڈائریکٹر سید کمال مصطفیٰ قریشی کو فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کی جائے جبکہ ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے، ریجنل ڈائریکٹر کا عہدہ حاصل کرنے کے لئے خاتون افسر نے یہ گھٹیا حرکت کی ہے۔