Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

اسکول 18 جنوری کو ہی کھلیں گے، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں بھی جماعت نہم سے بارہویں تک کی کلاسز کا آغاز 18 جنوری سے جبکہ باقی مانندہ کلاسز کا آغاز یکم فروری سے ہوگا. اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ صوبہ سندھ میں کوووڈ کی صورتحال بہتر رہے تاکہ تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھل جائیں. میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  سعید غنی نے کہا کہ جمعہ کی صبح این سی او سی کے اجلاس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پہلے فیز میں تعلیمی ادارے کلاس نہم سے بارہویں تک 18 جنوری سے کھول دئیے جائیں جبکہ پرائمری سے آٹھویں تک اور جامعات یکم فروری کو کھولیں جائیں. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کوووڈ کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاق و صوبوں نے چھوٹے بچوں کی کلاسز کو 18 جنوری کو پہلے فیز سے مشروط کیا ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے قبل ایک بار پھر کوووڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد یکم فروری کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا.