لیاری کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق لیاری مچھر کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی شناخت 28 سالہ بلال ولد ثمار عمر کے نام سے ہوئی جبکہ لیاری چاکیواڑہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ محمد ولد نسیم کے نام سے ہوئی ہے۔