کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے تین روز کے لئے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے جمعرات کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے جبکہ ایل این جی اور مقامی گیس پر چلنے والے پمپس بھی بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ ایک ہفتے کی بندش کے بعد گذشتہ روز صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کھولے گئے تھے جنہیں آج صبح دوبارہ بند کردیا گیا ہے۔