کراچی سمیت ملک بھر میں آج سے نویں جماعت سے بارھویں جماعت تک کے طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ کورونا اور سردیوں کی چھٹیوں کے باعث کم و بیش 2 ماہ سے بند تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں، کورونا ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسیں یکم فروری سے شروع ہوں گی۔