پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا جس دن افتتاح ہوا اس دن ملیر کے نمائندے لڈو کھا رہے تھے آج کہہ رہے ہیں کہ لوگ متاثر ہورہے ہیں، ہم ترقی کے خلاف نہیں لیکن بغیر منصوبہ بندی کے عام لوم لوگوں کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملیر کو پیپلز پارٹی نے بنجر بنادیا ہے، 2007 سے پیپلز پارٹی کے بہادر بیٹے نے یہاں سب دو نمبر کام کیا ہے، ہمارا مقابلہ کسی شخصیت سے نہیں پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت سے ہے۔