بن قاسم سے منشیات فروش ملزم گرفتار۔ پولیس نے دوران گشت نصیرآباد قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 1 کلو سے زائد فائن کوالٹی کی چرس اور موبائل فون برآمد۔
پولیس کے مطابق ملزم شبیر احمد ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات کی فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور منشیات کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تفتیش جاری ہے۔