بہادرآباد میں پولیس نے گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے وائٹ کرولا گینگ کے 7 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا، مقابلے کے دوران 4 ملزمان زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق 15 پر علاقہ مکینوں کی جانب سے وائٹ کرولا گینگ کی اطلاع دی گئی تھی، جس پر علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی اور جوابی فائرنگ کے دوران 4 ملزمان زخمی ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقابلے میں زخمی اور گرفتار ملزمان کا کرنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں بیشتر افغانی باشندے اور دیگر مقامی شامل ہیں۔