Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اسد عمر نے کراچی والوں کو خبر دار کردیا

اسد عمر نے کراچی والوں کو خبر دار کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ...

دوسراٹی ٹوئنٹی، زمبابوین بچہ پارٹی نے شاہینوں کو ذلیل کردیا

پاکستان کے بڑے بڑے نام دھرے رہ گئے، زمبابوے کی بچہ پارٹی نے شاہینوں کو ذلیل کردیا،دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان نے ٹاس...

نائن زیروآپریشن کے54 مقدمات کا 6سال بعد فیصلہ آگیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 سال بعد نائن زیروآپریشن کے 54 سے زائد مقدمات کا فیصلہ سنادیا، ذرائع کے مطابق ملزم فیصل...

محکمہ ریلوے کا عید الفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانےکا فیصلہ

محکمہ ریلوے نے عید الفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، خصوصی ٹرینوں کی ایڈوانس بکنگ آئندہ چند روز میں شروع...

بٹ کوائن کے ذریعے کراچی سے داعش کی مالی معاونت کرنے والا ملزم گرفتار

کاؤنٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ نے بٹ کوائن کے ذریعے کراچی سے شام داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ملزم کو کو گرفتار کرلیا، ملزم راجہ عمر خالد اب تک لاکھوں روپے شام منتقل کرچکا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق ملزمان شام میں داعش کی خواتین کو پیسے بھیج رہے تھے، ملزم عمر خالد نے موبائل فون والا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں سے پیسے جع کرتا تھا پھر یہ پیسے حیدرآباد میں ایک اور اکاؤنٹ میں منتقل کیے جاتے تھے، حیدرآباد میں ملزم ضیاء پیسوں کو ڈالر اور پھر بٹ کوائن میں منتقل کرکے شام منتقل کرتا تھا۔ ملزمان ایک سال کے اندر 10 لاکھ روپے سے زائد منتقل کرچکے ہیں۔