پاکستان سپر لیگ 6 کی افتتاحی تقریب بھی کورونا کے نظر ہونے کا خدشہ، ذرائع کےمطابق پاکستان سپرلیگ کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہونا تھی تاہم اب گرائونڈ کی بجائے انڈور ہونے اور چھوٹے پیمانے پر منقعد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کاافتتاحی میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین 20 فروری کو ہوگا