ڈیفنس میں توحید کمرشل سے چوری کے الزام میں 2 گھریلو ملازمائوں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ان ساتھی فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھروں میں کام کرنے والی 2 ملازماؤں نے توحید کمرشل سے 19 لاکھ روپے چوری کیے تھے، گھر کے مالک نے بہانے سے دونوں ماسیوں کو دوبارہ گھر پر بلایا اور گرفتار کروا دیا۔
پولیس نے ملزمہ مہناز اور فرزانہ سے 13 لاکھ روپے برآمد کرلیئے ہیں جبکہ ملزمہ کے مطابق باقی رقم ساتھی ظفر کے پاس ہے جو فرار ہوگیا ہے۔