پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق۔ ریسکیو حکام کے مطابق پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثہ نمی چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 لیویز اہلکار سمیت 2 بچے، 1 خاتون اور 3 مرد شامل ہیں۔