کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر علی زیدی میں تلخ کلامی، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے اجلاس کے دوران سوال کیا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی جگہ کراچی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کب بنے گی جس پروزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس پر کام جاری ہے ،علی زیدی نے کہا کہ تاریخ دیں کب بنے گی جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں