سونے کی قیمت مزید برھ گئی، فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 9 ڈالر کے اضافے سے 1844 سے بڑھ کر 1853 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 150 روپے فی تولہ کے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 130 روپے کے اضافے سے 96 ہزار 880 روپے ہوگئی ہے۔