بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ بختاور بھٹو نے اپنی مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس بھی ڈیزائن کرالئے ہیں۔ شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔
بلاول ہاؤس میں 24 جنوری کو میلاد منعقد کی جائے گی، مہندی کی تقریب 27 جنوری کو اور نکاح 29 جنوری کو ہوگا جبکہ ولیمہ کی تقریب 30 جنوری کو کراچی میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے بلاول ہاؤس میں سیاسی سرگرمیاں روک دی جائیں گی جبکہ کورونا کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔