گلستان جوہر میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گلستان جوہر بلاک 11 کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کی، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق ہنڈا سوک گینگ سے ہے یہ گینگ عرصہ دراز سے وارداتیں کررہا ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید شفیق اور امین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، لیپ ٹاپ، موبائل فون، جیولری اور نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔