Sunday, April 18, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

سندھ حکومت تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کوئی...

نوری آباد میں بارش، شہرقائد میں امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی کے مضافات میں بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹروے پرنوری آباد سے بارش ہورہی ہے ، موسمیات کا کہنا ہے کہ...

یکم فروری سے تدریسی عمل بحال ہوجائیگا، سعید غنی

 وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پہلی سے آٹھویں اور جامعات یکم فروری سے کھل جائیں گی لیکن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ بچوں کو 50 فیصد ایک دن اور 50 فیصد دوسرے روز کلاسز کے لئے بلائیں۔ امتحانات کے بغیر اس سال کسی کو اگلی کلاسز میں نہیں بھیجا جائے گا اور 60 فیصد کورس مکمل ہونے کے بعد امتحانات لئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کی بنائی گئی کمیٹی آئندہ ایک ہفتہ میں موجودہ اور آئندہ تعلیمی سال، امتحانات کے شیڈول، تعطیلات اور داخلوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کرے گی، جس کے بعد 30 جنوری کو دوبارہ اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔تمام نجی تعلیمی اداروں کا سینسیس کیا جائے گا تاکہ ان کی تعداد اور ان میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی تعداد کا معلوم ہوسکے اور ہمیں صوبے میں لٹریسی کا حقیقی ریٹ معلوم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

اجلاس کی ویڈیو دیکھیں، یکم فروری سے تدریسی عمل بحال