پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پریکٹس کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئیں ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں آج پہلی بار نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی، ٹیموں کی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں کچھ دیر بند کرنے کے بعد دوبارہ سے عام ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہوا ہے جس کے مطابق میچ کے دنوں میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بند رہے گی۔