جعلی حلقہ بندیاں کرکے ایم کیوایم پاکستان کو سازش کے تحت ہروایا گیا، ان خیالات کاا ظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت واحد راستہ ہے جو قائد اعظم نے چنا تھا، پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ بھی جمہوریت ہے ، انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت چلا گیا جب مصنوعی طریقوں سے راتوں رات پارٹیاں بنائی جاتی تھیں، انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ چھاپوں کے باوجود لوگوں نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیئے کیوں کہ ایم کیو ایم کے نمائندے ان ہی لوگون میں رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بیلٹ باکس میں ڈالے گئے ووٹوں کو بھی گننا چاہیے تھے،