سندھ اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی، اسمبلی میں قرار داد کے ذریعے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔ واضح رہے صدرپاکستان عارف علوی نے ریفرنس کے ذریعے سپریم کورٹ سے خفیہ رائے شماری کے حوالے سے آئین کی وضاحت مانگی تھی جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی اوپن بیلٹ کے حق میں قرار داد منظور کرچکے ہیں،