شہر قائد کی فضا شدید آلودہ ہے، آلودگی اور کہر کی وجہ سے حدِ نگاہ محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے فضائی اعتبار سے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 7ویں نمبر پر ہے، کراچی میں آج آلودہ ذرات کی مقدار 188 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہر سو کہر چھائی ہوئی ہے جس کے باعث ایئر پورٹ کے قریب حد نگاہ 3 کلو میٹر رہ گئی ہے۔