پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن کے نئے تعینات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد حنیف گل نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی ایس ارشد سلام خٹک نے تمام ڈویژنل افسران کی موجودگی میں انہیں کراچی ڈویژن کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اورعہدہ چھوڑنے اور قبول کرنے کے کاغذات پر دستخط کئے گئے۔