Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹی فکیشن جاری

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

کراچی کے امیر رضی حسینی کا تحریک لبیک سے اعلان لا تعلقی

تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے پرتشدد مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا...

حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن، رینجرز تعیناتی کی منظوری

وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور کرلی، حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب میں رینجرز تعینات ہوگی، ذرائع کے مطابق حلقہ...

کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز، فواد عالم کی پیش قدمی جاری

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم کی پروٹیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

قومی ٹیم کے دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 121 رنز پر پہنچایا تو اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد رضوان بھی 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم فواد عالم اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے 71 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنا لیے ہیں اور قومی ٹیم کو اب بھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لئے 28 رنز درکار ہیں۔