قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کے لئے آسان نہیں ہے، فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔
انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وکٹ اب اسپنر کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو زیادہ اچھے نتائج آئیں گے۔