سندھ رینجرز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب 2 ڈکیت گرفتار۔ ملزمان قصبہ کالونی میں واقع نائی کی دکان سے 4 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوئے تھے، گرفتار ملزمان میں مصطفی خان اور عمران عرف مراد شامل ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان نے گزشتہ دو ماہ کے دوران شہریوں سے 20 ہزار سے رائد نقدی اور متعدد موبائل فونز چھینے ہیں جبکہ ملزم مصطفی خان پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔