نیشنل ہائی وے پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے بن قاسم جانے والے راستے پر واقع روئی کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے پہنچ گئے، فائر فائٹرز نے ان 2 فائرٹینڈرز کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ ہوسکتی ہے تاہم حتمی صورت حال کولنگ کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد سامنے آئے گی۔