Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے کے بجائے 2 گھنٹے ہوگا، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کورونا وائرس کی وباء کی دوسری لہر کے باعث اسکول یکم فروری سے مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھل جائیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ امتحانات کا دورانیہ 3 گھنٹے کے بجائے 2 گھنٹے ہوگا، 30 فیصد طویل اور 20 فیصد مختصر سوالات دیے جائیں گے اور ایم سو کیوز کو 50 فیصد کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے ہوں گے، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا جو 16 اگست تک جاری رہیں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ پریکٹیکل اب اسکولوں اور کالجوں میں ہی ہوں گے، تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے اور میٹرک کا رزلٹ 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔