اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کرنے پر وزیربلدیات سندھ ناصر شاہ کا سخت ردعمل، ناصر کا کہنا تھا کہ پیٹرول، چینی اور گندم مافیا وزیراعظم عمران خان کی سرپرستی میں عوام سے لوٹ مار میں مصروف ہیں، انہوں نےوزیراعظم سے درخواست کی کہ وہ جاتے جاتے پیٹرول کی قیمت 20 روپے فی لیٹر کم کردیں