سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب ایک تنظیم کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور ہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب ایک تنظیم کی جانب سے بغیر اجازت جلسہ و جلوس ہورہا ہے اور کچھ مشتبہ افراد اسلحہ کے زور پر سپر ہائی وے کو بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو مشتبہ افراد نے پولیس پر فائرنگ کی اور پتھراؤ بھی کیا جس کے باعث پولیس نے 40 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔