کراچی سمیت ملک بھر میں پرائمری، سیکنڈری، کالجز اور یونیورسٹیاں آج سے کھل گئیں ہیں، پہلی سے آٹھویں جماعت، ہائیر ایجوکیشن اور جامعات میں بھی آج سے پڑھائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے، تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو جراثیم کش اسپرے گیٹ نصب کیے گئے ہیں، اسکولوں کے دروازوں پر بچوں کا تھرمل گن سے درجہ حرارت چیک کیا جا رہا ہے، کلاسوں میں جانے سے پہلے بچوں کے ہاتھ بھی سینیٹائز کرائے جا رہے ہیں۔