مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق و 1 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی باڑہ مارکیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ زاہد کے نام سے ہوئی ہے اور ڈیفنس خیابان اتحاد راحت پارک کے قریب ٹریفک حادثہ، 1 شخص جاں بحق و 1 زخمی۔ ریسکیو ذرائع نے متوفی و زخمی کو جناح اسپتال منتقل کردیا، جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ ذوالقرنین صفدر اور زخمی کی 20 سالہ طہٰ سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔