Sunday, April 18, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

سندھ حکومت تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کوئی...

نوری آباد میں بارش، شہرقائد میں امکان نہیں، محکمہ موسمیات

کراچی کے مضافات میں بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹروے پرنوری آباد سے بارش ہورہی ہے ، موسمیات کا کہنا ہے کہ...

عمران عباس کے لئے بھارت کے شہر رامپور سے رشتہ آگیا

معروف و مقبول پاکستانی اداکار عمران عباس کو نا صرف اداکاری کے باعث سرحد پار مقبولیت حاصل ہے بلکہ ان کی پرکشش شخصیت کے پڑوسی ملک بھارت میں بھی چرچے ہیں۔ حال ہی میں بھارت کی مقبول یوٹیوبرز “دی باجیز” کی جانب سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں دونوں یوٹیوبرز ماؤں کا روپ دھارے ہوئے ہیں اور انہیں عمران عباس کی پرکشش شخصیت کے قصیدے پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں موجود دونوں خواتین اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتہ کے لیے عمران عباس کو داماد بنانے کے لئے جھگڑ رہی ہیں۔

ویڈیو کو اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں بھارت کے شہر رامپور سے رشتہ بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران عباس کو حال ہی میں 2020 کے انتہائی خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔