Monday, April 19, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

مفتی منیب الرحمان کا آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمان نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کردی۔ دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس...

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی

پانچویں سحری 4:49 افطار 6:56 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

جنوبی افریقہ میں کامیابی کے بعدپاکستانی ٹیم زمبابوے پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے سیریز مکمل کرنے کے بعد سیدھی زمبابوے پہنچ گئی، پاکستانی ٹیم زمبابوے کے دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی...

سندھ حکومت تنقید کے علاوہ کوئی کام نہیں کرتی، اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر سندھ حکومت پر برس پڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت خود کوئی...

فیسوں کی معافی کا کوئی قانون نہیں، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور ہماری والدین سے استدعا ہے کہ وہ خود بھی اپنے بچوں کی اسکول میں مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔ ہم نے اس سال امتحانات کے شیڈول کو تبدیل کیا ہے اور اس حوالے سے جلد امتحانی ماڈل پیپر بھی جاری کیا جارہا ہے۔ ان اسکولوں کو اس بات کی چھوٹ دی گئی ہے، جنہوں نے کرونا ایس او پیز کی تیاری مکمل نہیں کی ہے وہ کچھ دنوں کے بعد اسکولز کھول سکتے ہیں، اسی طرح جو والدین اپنے بچوں کو کرونا کے خدشہ کے باعث اسکول بھیجنا نہیں چاہتے تو اسکول بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ 20 فیصد کی لاک ڈاؤن میں رعایت دی گئی تھی، اس پر تمام نجی اسکولوں کو لازمی عمل کرنا ہے البتہ فیس معافی کے حوالے سے کوئی قانون نہیں ہے۔ اس وقت تک کالجز میں 1.9 فیصد جبکہ اسکولوں میں 5.9 فیصد کی شرح سے مثبت کیسز آئے ہیں اور 4 کالجز کو کچھ روز کے لئے بند کیا گیا ہے۔