40 ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جمعرات سے ایئرمین گالف کلب میں شروع ہوگی جس میں 400 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ ایئر مین گالف کلب کورنگی کریک میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کلب کے سیکرٹری اسکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ منصور علی خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 80 لاکھ روپے ہے، چار روزہ چیمپئن شپ میں پی اے ایف کے احمد بیگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
پریس کانفرنس میں چیف کرنل (ر) زاہد اقبال بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان گالف فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر میں شامل چیمپئن شپ میں پروفیشنل، سینئر پروفیشنل، جونیئر پروفیشنل اور لیڈیز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔