Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اورنگی میں گھر سے لاش ملی، نیوکراچی میں بچہ نالے میں ڈوب گیا

 ناردرن بائی پاس ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی، اورنگی ٹائون مومن آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی،...

تحریک لیبک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پر پابندی کی مخالفت کردی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ...

پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹی فکیشن جاری

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کا افتتاح، بانی متحدہ کا ترانہ چلنے پر رینجرز نے سیل کردیا

گلستان جوہر میں ایم کیو ایم پاکستان کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر بانی متحدہ کے نام کا ترانہ چلنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر الیکشن آفس سیل کردیا۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 9 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا الیکشن آفس رینجرز نے سیل کردیا ہے جبکہ دفتر سے ساؤںڈ سسٹم بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما اور نامزد امیدوار پی ایس 88 ساجد احمد کے مطابق الیکشن آفس پر بانی ایم کیو ایم کے نام کا ترانہ اتفاقیہ طور پر اسپیکر پر چل گیا تھا۔ ساجد احمد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے دفتر جلد کھل جائے گا۔