رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت اور موٹر سائیکل چھیننے والے منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ایاز عرف ڈوگر، منعیم احمد عرف ریما، نوید خان عرف ڈابلہ، حیدر خان عرف چھوٹا کرپشن اور علی مری شامل ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان شہر بھر میں ڈکیتی اور موٹرسائیکلیں چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور پارٹس مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تفتیش جاری ہے۔