Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے اساتذہ نے آن لائن کلاسز کی مخالفت کردی

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن(سمیوٹا) کی طرف سے آن لائن کلاسز کی محالفت کردی گئی ہے۔ سمیوٹا قیادت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 سال سے کورونا کے باعث سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی آن لائن کلاسز چلارہی تھی جس کا تجربہ اساتذہ اور طلبہ کے لئے بہت برا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب پورے ملک کی جامعات اور دیگر تعلیمی ادارے کھول دیئے گئے ہیں یا کھلنے کی طرف جارہے ہیں حتیٰ کہ امتحانات بھی فزیکل لیے جارہے ہیں تو اس صورتحال میں سندھ مدرستہ الاسلام میں بھی فزیکل کلاسز کا آغاز کیا جائے۔

سمیوٹا قیادت نے کہا کہ جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام کے اندر کچھ عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر آن لائن کلاسز کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کررہے ہیں۔ سمیوٹا کے صدر آصف حسین سموں نے کہا کہ فیکلٹی آن لائن کلاسز کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور سمیوٹا ایسے عناصر کی ان حرکات کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ اگر جامعہ کو فزیکل کلاسز کے لیے نہیں کھولا گیا تو پھر سمیوٹا ہر ممکن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔