غیر معیاری اور ناکارہ پٹریوں کے باعث ریلوے میں حادثات رک نہ سکے، شیر شاہ کے قریب سرکلر ریل کو حادثہ۔ ریلوے ذرائع کے مطابق سرکلر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ریلوے کی امدادی ٹیمیں انجن کو دوبارہ پٹری پر چڑھانے کے لیے پہنچ گئی ہیں۔