وزیرصحت سندھ عذراپیچو ہو کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، سندھ کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ٹریننگ کےلئے چین بھیجنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے چینی قونصل جنرل لی بیجیان سے ملاقات کی اس دوران چینی قونصل جنرل نے سندھ میں صحت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو چینی میں ٹریننگ کےلئے بھیجا جائے گا ،سندھ حکومت نے چین سے 2 کروڑ کورونا ویکسین خریدنے کا بھی فیصلہ کیا