شاہ لطیف میں سی ٹی ڈی مقابلہ میں گرفتار 5 دہشتگردوں کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گرد سندھ اسمبلی کی بلڈنگ پر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں کے گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کیا جارہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔