Thursday, April 15, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

تحریک لیبک پر پابندی کی مخالفت کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پر پابندی کی مخالفت کردی، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ...

پیٹرول ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر سستاکردیا گیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی...

تحریک لبیک پاکستان کالعدم قرار، نوٹی فکیشن جاری

 وفاقی کابینہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر تحریک لبیک پر پابندی عائد کردی، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں تین روز سے جاری...

کراچی کے امیر رضی حسینی کا تحریک لبیک سے اعلان لا تعلقی

تحریک لبیک کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے پرتشدد مظاہروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا...

شہریوں کی 340 شکایات کا ازالہ کردیا،ترجمان واٹربورڈ

 

واٹربورڈ نے مختلف علاقوں سے ملنے والی نکاسی وفراہمی آب سے متعلق 340 شکایات کا خاتمہ کردیا ہے،اس کے علاوہ پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش سمیت رساؤ سے متعلق ملنے والی متعدد شکایات بھی دور کی گئیں، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق  عملے نے پی ای سی ایچ اسی سوسائٹی بلاک 6،ملیر کھوکھرا پار میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی اطلاع پر فراہمی آب لائن کی مرمت کرکے شکایت کا خاتمہ کیا گیا، سائٹ ٹاؤن کی یوسی 4،7،اسکیم 33،رضویہ سوسائٹی،ویسٹ وہارف,موسیٰ کالونی،لیاری یوسی 11،لانڈھی یوسی 20،24،عظیم پورہ قبرستان شاہ فیصل کالونی کے قریب سیوریج اوورفلو کی شکایات کا خاتمہ کیا گیا،سائٹ ٹاؤن کے مکینوں کی شکایت پرسائٹ ٹاؤن یوسی 5میں سیوریج لائن تبدیل کرکے نکاسی آب کے متعدد مسائل کا خاتمہ کیا گیا،گلستان جوہر میں ایک سوسائٹی کی جانب سے لیا گیا 3انچ قطر کا واٹرکنکشن منقطع کردیا گیا،بھٹائی آباد یوسی 13میں پانی کی قلت دور کردی گئی لے،آگرہ تاج کالونی نورانی مسجد کے قریب 8انچ قطر کی سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کرلیا گیا،جمشید ٹاؤن یوسی 5محمود آباد میں لائن کی مرمت کرکے پانی سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہونے کی شکایت دور کردی گئی،کراچی ایڈ من سوسائٹی جمشید ٹاؤ ن میں 8انچ قطر لائن بمعہ سلائس والوز تبدیل کی گئی،اتحاد ٹاؤن میں 12انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن تبدیل کی گئی،میٹروویل یوسی 4میں خستہ واٹرلائن تبدیل کی گئی۔