گجر نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج دوسرا روز ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شفیق موڑ کے پاس گجر نالے پہنچ گئی، نفری میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی موجود ہے۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق آج شفیق موڑ سے کیفے پیالہ تک گجر نالے کے اطراف موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔
ضلعی انتطامیہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں گجر نالے کے دونوں اطراف موجود کچی تجاوزات گرائی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں 4 ہزار اسٹرکچر گرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ آپریشن مکمل ہونے میں 1 ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔