Friday, April 23, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی

دسویں سحری 4:43 افطار 6:58 پر ہوگی، رمضان المبارک برکتوں اور رحمتوں والا مہینہ ہے اس میں تمام بھائی سحری و افطار کے دسترخوان...

گلشن اقبال، تراویح کے بعد گھرجانےوالےنمازیوں سے لوٹ مار

 رمضان المبارک میں شیطان قید جبکہ اسٹریٹ کرمنل آزاد ہوگئے، ذرائع کے مطابق گلشن اقبال بلاک 4 میں نماز تراویح پڑھ کر گھرجانے والے...

کورونا کیسز میں اضافہ، وفاق کی صوبوں کو سخت پابندیوں کی تجویز

کورونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد وفاقی حکومت نے سخت پابندیوں پر مبنی دو مرحلوں کا شیڈول صوبائی حکومتوں کو بھیج...

عمران خان اورترین کی ملاقات بدترین این آر او ہے، ناصر شاہ

 این آر او، این آر او کی رٹ لگانے والے وزیراعظم اب جہانگیر ترین کو این آر او دینے والے ہیں، سماجی رابطے کی...

سٹی سے اورنگی ٹریک کو کے سی آر آپریشنل ٹریک کا حصہ بنا دیا گیا

سٹی اسٹیشن سے اورنگی ٹاؤن ریلوے ٹریک کو کے سی آر آپریشنل ٹریک کا حصہ بنادیا گیا ہے، سٹی سے اورنگی اسٹیشن 14 کلو میٹر ٹریک پر 8 اسٹیشن اور 12 پھاٹک ہیں۔ ذرائع کے مابق کراچی سرکلر ٹرین اورنگی اسٹیشن سے شام 4:16 منٹ پر روانہ ہوگی، اورنگی سے براستہ منگھوپیر، شائٹ، شاہ عبدالطیف، بلدیہ، لیاری اور وزیر مینشن اسٹیشن سے ہوتی ہوئی سٹی اسٹیشن پہنچے گی، سٹی اسٹیشن پہنچنے کے بعد ٹرین اپنے معمولی روٹ کے مطابق دھابیجی پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے ٹرین صبح 10:10 منٹ پر سٹی اسٹیشن سے اورنگی اسٹیشن پہنچے گی، کے سی آر ٹرین اورنگی سے دھابیجی تک مجموعی طور پر 74 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق اورنگی سے دھابیجی تک کے سفر کا کرایہ 30 روپے ہی ہوگا، کے سی آر ٹرین پانچ کوچز پر مشتمل ہے جس میں 500 مسافروں کے آرام دہ سفر کرنے کی گنجائش ہے۔